6 دسمبر، 2022، 12:03 PM

پاکستان کا بھارت سے بابری مسجد کو اسکی اصل جگہ دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا بھارت سے بابری مسجد کو اسکی اصل جگہ دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے۔

بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30ویں برسی کے موقع پر پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بیان میں کہا کہ آج ہندوستان کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی ہے، یہ واقعہ ہندوستان میں اس وقت سے بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر اور  ذمہ دار مجرموں کی بریت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے، بین الاقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسند ’’ہندوتوا‘‘حکومت سے بھارت میں اسلامی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

News ID 1913528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha